ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آشا ٹرسٹ میں پیش آئے کروڑوں روپئے کی بد عنوانیوں کی جانچ کا مطالبہ

آشا ٹرسٹ میں پیش آئے کروڑوں روپئے کی بد عنوانیوں کی جانچ کا مطالبہ

Sat, 29 Aug 2020 11:16:22    S.O. News Service

بنگلورو،29؍اگست(ایس او  نیوز) غریب بچوں کی فلاح وبہبود کے لئے قائم آشا ٹرسٹ میں کروڑوں روپیوں کی بد عنوانیوں کا الز ام لگا تے ہوئے کنڑا کریسٹ سنگھا کے صدر ریفرل راجو نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی)سے جانچ کی مانگ کی۔

اخباری کانفرنس کے دوران انہوں نے بتا یا کہ 2008ء سے ابتک ٹرسٹ میں سینکڑوں کروڑ روپیوں کی بد عنوانیاں ہو ئی ہیں۔اس سلسلہ میں جے سی نگر پو لیس تھانہ میں شکایت درج کروانے کے باوجود اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ ٹرسٹ کے آڈیٹ کے دوران بد عنوانیوں کا معا ملہ سامنے آیا ہے۔کروڑوں روپیوں کی بد عنوانی کے با وجود ایف آئی آر میں صرف چند لاکھ روپیوں کی بد عنوانی کا ذکر کیا گیا ہے۔انہوں نے الز ام لگا یا کہ بیرونی ممالک سے کروڑوں روپیوں کا عطیہ حاصل کر نے کے باوجود اس کا ٹھیک طرح سے حساب نہیں رکھا گیا ہے،عطیہ کی رقم میں صرف ایک فیصد خرچ کر کے بقیہ رقم لوٹی گئی ہے۔

انہوں بتا یا کہ غریب بچوں کی فلاح و بہبود کے نام سے عطیہ حاصل کر کے اس کا غلط استعمال کر نا بڑا جرم ہے، اس لئے اس کی مکمل جانچ کر تے ہوئے اس میں ملوث افراد کو منظر عام پر لا نا ضروری ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ بنگلورو کیتھولک کریسٹ کے رہنما آرچ بھوشن پیٹر مذکورہ ٹرسٹ کے صدر ہیں،جن سے راست طور پر بد عنوانی ہو ئی ہے۔انہوں نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ سے مطا لبہ کیا کہ وہ اس معا ملہ کی مکمل جانچ کرے۔


Share: